سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ پاکستان کی جیت ہے: سینیٹر فیصل جاوید خان

 

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے صدارتی ریفرنس سے متعلق عدالتی فیصلے پر کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی جیت ہے جوکہ زبردست فیصلہ ہے، شفافیت کے لیے اس سے اچھا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے سپریم کورٹ کی زبردست رائے آئی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ ابھی عدالت کی جانب سے مختصر رائے جاری کی گئی ہے تفصیلی فیصلہ بھی جلد آ جائے گا۔ آئین میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار نہیں دیا گیا، عدالت سے آرٹیکل 226 کی تشریح مانگی تھی۔ کیونکہ کروڑوں روپے خرچ کرکے ووٹ خریدے جاتے تھے، ماضی میں سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا رہا، اپوزیشن ضیمر کا سودا کرتی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ووٹر کی شناخت کے حوالے سے ہمارے موقف کی بھی جیت ہوئی ہے کہ یہ سیکریسی تاقیامت نہیں رہ سکتی اور اس پر ہماری ٹیم نے بڑی محنت سے اچھے دلائل دیئے ہیں۔ عمران خان شفافیت چاہتے ہیں، اپوزیشن دو نمبری چاہتی ہے، عمران خان سینیٹ کے انتخابات میں کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق سوال کے جواب میں فیصل جاوید نے کہا کہ ووٹرز کی شناخت کے لیے بار کوڈ کا استعمال ہوسکتا ہے، نمبرنگ کا سلسلہ ہوسکتا ہے، بیلٹ پیپرز پر ووٹرز کا نمبر ہوسکتا ہے، اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ووٹرز کی تشخیص کے حوالے سے ہمارے مؤقف کی بھی جیت ہوئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>