سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر دوسال بعد سماعت

 

اسلام آباد ہائیکورٹ ، آصف زرداری اور فواد چوہدری نااہلی کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ سے رائے طلب کر لی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی پی ٹی آئی درخواست دو سال بعد سماعت ہوئی۔۔ درخواست گزار بتائیں کیوں ان کے کیس کو یہ عدالت سنے؟عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ سے نااہلی کیسز سے متعلق رائے طلب کرلی ہے۔۔۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔۔۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوال پوچھا کہ کیا پارلیمان میں نااہلی کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جاسکتی ہے؟ عدالت نے کہا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں آنے ہی نہیں چاہیے تھے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے سن لے کیوں کہ یہی عدالت آصف علی زرداری سے دو سال قبل اس کیس میں جواب طلب کرچکی ہے آج پوچھا جائے جواب کدھر ہے؟

جبکہ وہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس ثابت کریں گے۔۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری کی نااہلی کیس پر بھی سماعت ہوئی۔ معروف اینکر سمیع ابراہیم نے عدلات سے رجوع کررکھا ہے۔ چھ اپریل کو دونوں کیسز پر مزید سماعت ہوگی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>