اب جلد ہی پاکستان میں 3 نئی فضائی کمپنیاں اندرون ملک آپریشن شروع کریں گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 نئی فضائی کمپنیوں نے سی اے اے (سول ایوی ایشن اتھارٹی) سے اندرون ملک باقاعدہ فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا اجازت نامہ طلب کیا ہے۔

ان تینوں نئی فضائی کمپنیوں کے جو نام سامنے آئے ہیں ان میں کیو ایئرلائنز، فلائی جناح اور جیٹ گرین ایئرلائنز شامل ہیں جنہوں نے سے اے اے سے ملک بھر میں اپنا آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے رجوع کیا ہے۔

جن میں سے کیو ایئر لائنز اور فلائی جناح کو کامیابی سے سکروٹنی کے عمل سے گزار دیا گیا ہے جسے اب ایوی ایشن ڈویژن کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ کابینہ سے منظوری لی جا سکے، تاہم جیٹ گرین ایئرلائنز کی درخواست پر ابھی جانچ پڑتال جاری ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ملک میں رجسٹر ہونے والی نئی ایئر لائن کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم تین جہازوں کے ساتھ اندرون ملک میں ایک سال کیلئے پروازیں چلائے جس کے بعد اسے بین الاقوامی فلائٹس کے لیے اجازت دی جا سکے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی 3 نجی فضائی کمپنیاں ایئربلو، سیرین ایئر اور ایئر سیال کے نام سے کام کر رہی ہیں اور اب نئی 3 کمپنیوں کی رجسٹریشن سے اندرون ملک کام کرنے والی فضائی کمپنیوں کی تعداد6 ہو جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>