خاتون اول بشریٰ عمران کا اچانک مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ

خاتون اول بشریٰ عمران نے اچانک مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔

خاتون اول بشریٰ عمران نے کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کے لیے کھانے کے معیار کی تعریف کی، خاتون اول نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور انہیں ان کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

خاتون اول بشریٰ عمران کا اچانک مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ

پناہ گاہ میں رہائش پذیر لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا اور خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کیلئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر خاتون اول کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔

خاتون اول بشریٰ عمران کا اچانک مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے، یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔

خاتون اول بشریٰ عمران کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی ہے، انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی۔

بعد ازاں پناہ گاہ میں مقیم افراد کا خاتون اول بشریٰ عمران سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول ہے، پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے، پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی اور اب یہاں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے۔

  • خاتون اول بشریٰ عمران کا پناہ گاہ کا دورہ

    خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا
    لوگوں نے پناہ گاہوں کی تعمیر پر خان صاحب کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ان کے بھی اپنے گھر تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >