جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافی کو ویڈیو بنانے سے کیوں روکا؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافی کو ویڈیو بنانے سے کیوں روکا؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت میں پیشی کے دوران ایک صحافی کو ریکارڈنگ سے منع کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں داخل ہورہے ہیں جہاں کچھ صحافی ان کی آمد کی ریکارڈنگ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

تھوڑی دور جاکرجسٹس قاضی فائز ایک صحافی کو ریکارڈنگ سے منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ” آپ ریکارڈنگ مت کریں پیچھے میری وائف آرہی ہے اور میرا بٹن میری وائف کے پاس ہے”۔

اردگرد موجود لوگ ان کی اس بات سے خوب محظوظ ہوتے ہیں اور ہنسنے لگتے ہیں، صحافی کی بھی آواز آتی ہے کہ بالکل سر ہم ریکارڈنگ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جاتے سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

  • اس بیوی کے نام کی جائیداد بچانے کے لیے وزیراعظم سے لیکر صدر اور صدر سے لیکر ججز پہ کرپشن اور بد نیتی کا الزام لگا رکھا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >