بلین ٹری منصوبے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیجائی کا جدید طریقہ اختیار

حکومت نے 10 بلین ٹری منصوبے کی تیز ترین تکمیل کیلئے جدید ترین طریقہ کار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

سیاست ڈاٹ پی کے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق موسم بہار کی شجر کاری مہم میں حکومتی عہدیداران بالخصوص وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔

ملک امین اسلم نے سیاست ڈاٹ پی کے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا اسلام آباد میں 700 ایکڑ پر محیط یہ مکینیکل گارڈن ہے جہاں اس بار ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیڈنگ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ جن علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوتی ہیں وہاں یہ طریقہ تیز شجرکاری کیلئے کارآمد ثابت ہوگا اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق 10 ارب درخت لگانے کو پورا کرنے کی جانب بھی ایک قدم ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ جہاں ہم بیج ہیلی کاپٹر سے گرائیں گے وہاں بارش ہونے پر یہ بیج پھوٹ پڑیں گے اور تھوڑے عرصے میں ہی تناور درخت کی شکل اختیار کرلیں گے۔

ملک امین اسلم نے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے فیتا کاٹا اور ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر بنی گالہ کے جنگلات میں فضا سے بیج گرائے،انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1 کروڑ20 لاکھ بیج گرائے جائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >