الیکشن کمیشن کا سینٹ انتخابات ماضی کی طرح ہی کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا وقت کی کمی کے باعث سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ ۔۔ سینٹ الیکشن سیکرٹ بیلٹ کے تحت ہی ہوں گے

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی الیکشن کرارہے ہیں جبکہ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر تفصیلی رائے موصول نہیں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 3 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی نادرا، ایف آئی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے گی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق کمیٹی 4 ہفتوں میں سفارشات پیش کرے گی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فوادچوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہالیکشن کمیشن نے سینٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت اور کرپشن روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی اہمیت کو تسلیم کیا ہے لیکن حیران کن طور پر وہ ان اصلاحات کو اگلے انتخابات کیلئے مؤخر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بہرحال مختلف رائے دیتا ہے ہمارے لئے دونوں ادارے محترم ہیں

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کل بروز بدھ کو ہوں گے۔ سینٹ انتخابات میں حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

  • Wow, what a country, a worthless election commissioner can openly defy the highest court in the country.

    The bastard is scared that he is going to get chewed along with whose bitch he is if the government gets majority in Senate.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >