کیا وزیراعظم کی کامیابی کے پیچھے بشری بی بی کا ہاتھ ہے؟

خاتون اول بشری بی بی نے داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں پناہ گزینوں کے لئے دی گئیں سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیراعظم کی اہلیہ نے وہاں موجود افراد سے پناہ گاہ کے مسائل کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کیں،خاتون اوّل نے پناہ گاہ میں کھانا کھایا اور کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔

بشریٰ بی بی نے متعلقہ محکموں کو انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی،خاتون اول  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے نادار لوگوں کی دعائیں سنتا ہے، انہوں نے مخیر حضرات کو ایسے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں لوگ دل کھول کر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔  پناہ گاہ میں مقیم معذور شخص نے خاتون اول کو اپنی معذوری کے بارے میں بتایا اور مدد کی اپیل کی جس پر خاتون اول نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معذور شخص کی مدد کے احکامات جاری کیے،دورے کے دوران ان کی دوست فرح خان بھی ہمراہ تھیں،پناہ گاہ کی اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

خاتون اول سے رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کی کامیابی کے پیچھے بشری بی بی کا ہاتھ ہے؟ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہرکامیاب بندے کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

  • خان بشریٰ بی بی سے شادی سے بہت پہلے بھی کامیاب تھا۔ اس کی کامیابی کی وجہ اس کی انتھک محنت اور اس کے دل میں غریبوں کے لئے درد اور ان کے لئے کچھ کر گزرنے کا جزبہ ہے۔ میری نظر میں اس کی کامیابی کا کریڈٹ اس کی چند سال پرانی بیوی کو دینا غلط ہے۔ ہاں وہ خود اپنی حالیہ کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی بیوی کو دے تو اور بات ہے۔

  • یہ کہنا بجا ہوگا کہ ملکی تباہی، اکانومی کی تباہی، پنجاب میں بدانتظامی اور رشوت کو دوبارہ پروان چڑھانے میں بشری بی بی کا ہاتھ ہے۔ لاہور کو کچرا کنڈی بنانے اور اس کی فضاوں کو آلودہ کرنے والی حکومت پنجاب جس کا ہیڈ بشری بی بی کا ایک چیلا عثمان بزدار ہے سب کچھ بشری بی بی کی وجہ سے ہورہا ہے کیونکہ اس کو شوق ہے سیاست کرنے کا ایک بار پہلے بھی ایک پلانٹڈ انٹرویو کے بعد جب عوام نے اسے ناپسند کیا تھا تو یہ پردے کے پیچھے چلی گئی تھی اب تین سال بعد دوبارہ آی ہے تو پھر اسے ناپسند کیا جارہا ہے اس پر سیکیورٹی کے اخراجات بھی بے حد زیادہ کئے گئے تھے۔ اس کی بجاے کوی دوسری عورت کو یہ کام دیں جس کو سیکیورٹی کی ضرورت بھی نہ ہو

  • اور کسی چیز میں ہاتھ ہو یا نہ ہو پنجاب میں جو بانہہ دی ہے تاحیات پسماندہ گدھے والی اس میںُ تو پاکستان والے سب بتاتے ہیں ہاتھ تو کیا بانہہ ضرور ہے

  • بشری بی بی کے پلانٹڈ انٹرویو کی ناکامی کے بعد ناکام پلانٹڈ دورہ جو اس کے چیلے بزدار نے ارینج کروایا تھا سخت ناکام رہا
    اگرنہیں یقین تو اس خبر کے نیچے دئیے گئے کمنٹس پڑھ لیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >