درخواست مسترد، سپریم کورٹ کی سیف اللہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت

درخواست مسترد۔۔ سیف اللہ ابڑو کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنما کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑوکوسینیٹ الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی ہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دی

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹاتے ہوئے درخواست گزارکوالیکشن کےبعدمتعلقہ فورم سےرجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنما شاہدرندنےسیف اللہ ابڑوکی نااہلی کیلئے اپیل دائرکی تھی،سیف اللہ ابڑوسندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پرپی ٹی آئی کے امیدوارہیں،سیف اللہ ابڑوپرٹیکنوکریٹ کی تعریف پرپورانہ اترنے کاالزام تھا۔

سیف اللہ ابڑو کو ریٹرننگ افسر نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی لیکن الیکشن ٹریبونل نے مسترد کردی۔ جس پر سیف اللہ ابڑو نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سیف اللہ ابڑو کے حق میں دیدیا


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>