بھارتی طیارے میں مسافر کی طبیعت بگڑنے پر جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شارجہ ایئر پورٹ سے بھارتی شہر لکھنؤ کے لیے اڑان بھرنے والی بھارتی فضائی کمپنی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز آئی جی او 1412 میں سوار مسافر کی طبیعت بگڑنے پر اسے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ بھارتی فضائی پرواز کے ایران کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی اس میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑ گئی جس پر جہاز کے کپتان کی جانب سے کنٹرول ٹاور پر رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

کنٹرول ٹاور پر موجود حکام کی جانب سے انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ اتھارٹیز کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارتی جہاز صبح 5 بجے کراچی ایئرپورٹ پر اترا تو پتہ چلا کہ 67 سالہ مسافر حبیب الرحمان جہاز کے لینڈ ہونے سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔

اس کے بعد ڈاکٹر نے مسافر کی موت کی تصدیق کی اور ضروری دستاویزی کارروائی کے بعد بھارتی پرواز کو 8 بج کر 36 منٹ پر روانگی کی اجازت دے دی گئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>