عامر لیاقت بھی سینیٹ میں ووٹ دینے کیلئے تیار؟وزیراعظم سے ملاقات میں معاملات طے

تحریک انصاف کے ایم این اے اور معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس کے متعلق انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں تفصیلی ملاقات ہوئی اس ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر پرویز خٹک اور علی زیدی بھی موجود تھے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت نے بتایا کہ وزیراعظم سے ووٹ کے معاملے پر ان کی بات ہوئی ہے مگر اس میں ان پر کوئی دباؤ نہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پیار ہی پیار میں بہت باتیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ چوری ہونے والے ہار پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ان کی وزیراعظم سے ووٹ اور الیکشن کے معاملے پر بات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس میں ان پر کوئی دباؤ نہیں البتہ انہوں نے "حفاظت” کرنے والے کے جیتنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنے روایتی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں انہوں نے کہا کہ حسن ہارتا آیا ہے پھر ہارے گا۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے حسن کی تعریف بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے مراد ان کی یوسف رضا گیلانی ہیں جو کہ حسن یوسف رکھتے ہیں ان سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ الیکشن ہار جائیں گے۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ ان کی کمسن مرویٰ کی موت سے متعلق بات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم تو پکڑا گیا ہے تاہم جیل میں قید ہے، اس حوالے سے عامر لیاقت نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے ملزم کو اپیل کا حق نہیں ملنا چاہیے۔

  • ہنستے ہنستے یہی بات ہوگی کہ اگر پارٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تو پھر پارٹی میں رہنے کی گنجائش بھی نہیں۔۔۔ دو ڈھائی سال تو انجوائے کر سکتے ہو لیکن اسکے بعد نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >