عدالت نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو سینیٹ الیکشن میں شامل ہونے کی اجازت دے دی

عدالت نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو سینیٹ الیکشن میں شامل ہونے کی اجازت دے دی

لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور مسلم لیگی رہنما خواجہ آصف کو سینیٹ الیکشن میں شرکت کے لیے اجازت دے دی۔ دونوں لیگی رہنما آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت طلب کی گئی تھی جس میں جیل حکام کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا سینیٹ الیکشن 3مارچ کو ہو رہے ہیں جس کے لیے دونوں سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد لیکر جانا ہے۔

جیل حکام کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ زیر حراست دونوں ملزموں کواسلام آباد لیجانے کی اجازت دی جائے۔ احتساب عدالت نے جیل سپرنڈنٹ کی شہباز شریف اور خواجہ آصف کے لیے دائر کی گئی دو الگ الگ درخواستوں کو منظور کرلیا اور سینیٹ الیکشن کے لیے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اسلام آباد لیجانے کی اجازت دے دی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >