اپوزیشن جو مرضی حربہ استعمال کر لے،کامیابی تحریک انصاف کی ہی ہو گی،وزیراعظم

وزیراعظم سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ ارکان سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں حکومت کو سینیٹ الیکشن میں ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ جو بھی حربہ استعمال کریں کامیابی ہماری ہی ہو گی۔ مزید اراکین اسمبلی سے بھی رابطے ہو رہے ہیں ہم سب متحد ہیں۔ میں اسی لیے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے ذریعے پولنگ کا حامی تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے ضمیر کا سودا کرنے کے لیے پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے پھر بھی ارکان ہمارے ساتھ ہیں اور کامیابی بھی ہماری ہی ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائےگئے مسائل حل کریں گے، پہلی بار پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئےجارہے ہیں، ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے آج ارکان اسمبلی کو وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کر رکھا ہے جس میں انہیں کل سینیٹ الیکشن کےموقع پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے ملاقات میں شریک ارکان کو بھی ہدایت کی کہ اس ظہرانے میں اہم معاملات پر بات ہو گی اس لیے شرکت کیے بغیر کوئی نہ جائے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>