ن لیگ لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں کیلئے تیار،کس شہر میں کب جلسہ ہو گا؟

مسلم لیگ ن لانگ مارچ سے قبل مظاہروں اور احتجاج کیلئے تیار ہے، حکومت کے خلاف رواں ماہ اعلان کئے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ن لیگ نے لانگ مارچ سے قبل اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا،جس کے تحت 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاوالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں ن لیگ احتجاج کیا جائے گا۔

لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا، پاکپتن میں 11 مارچ جب کہ وہاڑی میں12 مارچ کو احتجاج ہوگا، اٹک میں 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے۔

راولپنڈی میں ن لیگ کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں احتجاج 5 مارچ کو ہوگا، رحیم یار خان میں ن لیگ کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی،پی ڈی ایم 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرے گی۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ چھبیس مارچ کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کے لیے نکلیں گے، سینیٹ الیکشن بھی مشترکہ طور پر لڑا جائے گا،استعفوں پر سینیٹ انتخابات کے بعد بات کریں گے،سینٹ انتخابات کے بعد تحریک عدم اعتماد کافیصلہ کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >