تحریک انصاف کے کتنے اراکین نے علی حیدر گیلانی سے ملاقات کی؟شناخت ہو گئی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے اور سینٹ ووٹ کا سودا کرنے کے لئے ہونے والی ویڈیو میں موجود تین اراکین قومی اسمبلی کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے اور اپنا سینٹ کا ووٹ بیچنے والوں کی لیک ہونے والی ویڈیو میں موجود تحریک انصاف کے چار ارکان میں سے تین ارکان قومی اسمبلی کی شناخت ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں موجود تحریک انصاف کے چوتھے ارکان کی شناخت کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور سینٹ کے ووٹ کا سودا کرنے والے اصل میں ضمیر کے سوداگر ہیں، ان لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ ان تمام اراکین کے خلاف ہرممکن کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کے سینئر صحافی کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے ساتھ ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے اراکین کی ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں علی حیدر گیلانی ملاقات کرنے والے اراکین کو اپنا ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >