کے پی کے:لیگی امیدوار کی پی ٹی آئی ایم پی اے کو خریدنے کی واٹس ایپ چیٹ منظرعام پر

کے پی کے میں لیگی امیدوار عباس آفریدی کی پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام کو خریدنے کی کوشش، واٹس ایپ چیٹ منظرعام پر

سینیٹ انتخابات کا میلہ سجنے کو صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں لیکن سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے تاحال جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تناظر میں کچھ دیر پہلے میڈیا چینلز پر ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں اسلام آباد سے سینٹ کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی سے چار تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ملاقات کر رہے ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عباس آفریدی نے بھی اپنے مڈل مین کے ذریعے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالسلام کو خریدنے کی کوشش کی ہے ، جس کی واٹس ایپ چیٹ منظرعام پر آ گئی ہے۔

منظر عام پر آنے والی واٹس ایپ چیٹ ن لیگی امیدوار عباس آفریدی کے مڈل مین عادل شاہ کی ہے، جس میں عادل شاہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ڈیل کی صورت میں اپنا کمیشن بھی بتا رہا ہے۔

نون لیگی امیدوار عباس آفریدی کے مبینہ فرنٹ مین عادل شاہ کا پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام کا واٹس اپ چیٹ میں عادل شاہ کو کہنا تھا کہ حالات بہت سخت ہیں کوئی کسی پر اعتماد نہیں کر رہا، جس پر عادل شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت و وقار ہمارے لئے قابل قدر ہے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے عبدالسلام کا اپنی چیٹ میں کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ ہم دونوں خراب ہو جائیں؟ جس پر عادل شاہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا میں آپ کو ایک سو فیصد گارنٹی دونگا اور میرا کمیشن پچاس لاکھ ہوگا۔

مبینہ فرنٹ مین عادل شاہ کا کہنا تھا کہ کل تک ہمارا ریٹ چھ کروڑ روپے کا تھا جو آج بڑھا کر آٹھ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے ، آج صبح ہماری ٹیم نے دو کو ڈیل فائنل کرکے حوالے بھی کر دیا ہے، پارٹی اب آپ کو دس کروڑ دے یا 20 کروڑ، اس میں آپ دونوں کی رضامندی ہوگی لیکن اس میں میرا حصہ 50 لاکھ کا ہوگا ۔

  • One credit definitely belongs to Imran khan that he has completely exposed our politics and political system.
    It used to be so common in PPP PML-N era, but we see a lot of voices against it.

  • Andah behra gongaa kanaa election commission guzishtaa soo raha chaliss saloon say soo rahaa hay. Supreme Court ney andehy behray kaney gongaay election commission Koh jaganey Kee koshish Kee leakin beysharam election commission ney Kaha hamin soney doo hamy naa jagaao.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >