الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا،فواد چوہدری کے بیان کی تردید

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کے بیان کی تردید  کردی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں کوئی افسر موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادا چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ملک میں کہرام مچا ہوا ہے اور الیکشن کمیشن میں معاملات دیکھنے کیلئے کوئی موجود نہیں ہے، علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق صبح الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آراینڈ آئی برانچ   اورسینیٹ انتخابات کیلئے قائم کردہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہا ہے اور ان دفاتر میں افسران بھی موجود ہیں۔

علی حیدر گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے حوالے سے میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف کے چند اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں، علی حیدر گیلانی نے تسلیم کیا ہے کہ ویڈیو ان کی ہی ہے۔

  • اور چیپ الیکشن کمشنر نے جس اسی کروڑ ایڈوانس اور ممبران نے چالیس چالیس کروڑ ایڈوانس لے کر سودا کیا ہے اور اتنی ہی رقم انہوں نے الیکشن کے بعد لینی ہے اسکو بھی انُحرامُخوروں نے میرٹ پر لیا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >