سینیٹ انتخابات: ویڈیو، واٹس ایپ چیٹ کے بعد آڈیو کال ریکارڈنگ بھی منظر عام پر

سینیٹ انتخابات: ویڈیو، واٹس ایپ چیٹ کے بعد آڈیو کال ریکارڈنگ بھی منظر عام پر

سینیٹ انتخابات کا میلہ سجنے کو صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں لیکن سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے تاحال جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں کچھ دیر پہلے اسلام آباد سے سینٹ کی سیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے چار اراکین اسمبلی سے ووٹ خرید رہے تھے۔

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے بعد اب سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے ساتھ آڈیو کال ریکارڈنگ بھی منظرعام پر آ گئی ہے، جس میں وہ ناصر حسین شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چاروں اراکین اسمبلی کے ساتھ ہوئی ڈیل کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

علی حیدر گیلانی کا اپنے مکالمے میں کہنا تھا کہ "موبائل فون کا سپیکر آن ہے اور ہمارے دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں اور میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ "آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور آپ کے سندھ میں جتنے بھی معاملات ہیں ہم وہ خود دیکھ لیں گے، بس آپ لوگ پیکیج تھوڑا زیادہ کرلیں، لیکن وہ تھوڑی سی ضد کر رہے ہیں کے ہمیں کوئی زیادہ کریں”

علی حیدر گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ "آپ جو ڈیل کر رہے ہیں کر لیں، باقی میں بھائیوں کو 5، 10 اوپر ہی دلوا دوں گا خود ہی، اس معاملے میں کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، ان کو پتہ ہے ان بھائیوں کے مختلف کام ہیں وہ ہر لحاظ سے میرے ذمہ ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >