این اے 75:الیکشن کمیشن نے غائب ہونے والے پریزائیڈنگ افسران کا فون ڈیٹا مانگ لیا

حالیہ ضمنی انتخابات میں متنازع ہونے والے حلقے این اے75 سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت ، الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے حکومت سے ان 20 پریزائڈنگ افسران کے موبائل فون نمبرز کی فون کالز کا ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) طلب کر لیا ہے جو ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران ووٹوں سے بھرے تھیلوں سمیت گھنٹوں تک لاپتہ رہے۔

انگریزی اخبار کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی اے سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ الیکشن کمیشن کو متعلقہ معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں یا نہیں۔

سی ڈی آر کی تفصیلات اس لحاظ سے اہم ہیں کہ ان کی مدد سے غائب ہو جانے والے 20 پریزائڈنگ افسران کی سرگرمیوں کا پتہ چل سکے کہ یہ لوگ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر کے پاس جانے کی بجائے کئی گھنٹوں تک کہاں غائب رہے تھے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ سی ڈی آر ملنے سے نہ صرف یہ معلوم ہوگا کہ یہ پریزائیڈنگ افسران کہاں تھے بلکہ یہ بھی پتہ چل پائے گا کہ یہ لوگ کس سے رابطے میں تھے اگر مطلوبہ ڈیٹا مل گیا تو اس سے دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب ہو جائے گا۔

مسلم لیگ ن نے اس الیکشن کے حاصل ہونے والے نتائج پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ پریزائڈنگ افسران نتائج کو حتمی شکل دینے کیلئے ریٹرننگ افسران کے پاس جانے کی بجائے مقامی فارم ہاؤس پر جمع ہوئے جہاں 20پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تبدیل کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پولیس کو4 مارچ کو طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ کو ہٹانے جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، 2 اسسٹنٹ کمشنر اور دو ڈی ایس پیز کو معطل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • مافیا کے پالتو کتے الیکشن کمشنر اور ممبران نے اب تک خرید و فروخت کی آنے والی ویڈیو کے بارے میں کیا کیا ہے کیا ایکشن لیا ہے

    • اؤے رانے ۔ یہ جو بوٹوں نے لوٹے اکھٹے کرکے بھان متی کا کنبہ تشکیل دیا ہے جس میں ھر طمع فروش ، بدنیت، پیسوں کا پجاری اور فطری بدکار شامل ہے ، اب اس پیسہ کمانے کے موقع پر کسطرح علیحدہ رہ سکتا ہے ۔ لہذا اس لوٹا بس سے اب یہ زبردستی بٹھائے گئے چوھے ، پیسے کے پیچھے اسی طرح دوڑیں گے ۔ لعنت ہے تیرے منافق لیڈر اور اسکی بنائ ہوئ لوٹا بس پر ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >