علی حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی ارکان سے ضمیرکاووٹ کتنےکروڑ کے عوض مانگا؟

علی حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی ارکان سے ضمیرکاووٹ کتنےکروڑ کے عوض مانگا؟

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے امیدوار اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی پی ٹی آئی کے ایم این اے کو خریدنے کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی ہے۔

منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ میں علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے مجھ سے کہا ہے زرداری صاحب سے بھی بات ہوئی ہے انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ آپ تھوڑے نیچے آجائیں سندھ میں 5،5 یا 6،6 کروڑ یا اس سے بھی زیادہ جو کہیں گے اگر ترقیاتی کام چاہیے تو دس کروڑ تک ہم سارے ترقیاتی کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان دس کروڑ میں سے بھی آدھے آپ کے ہوں گے اور آدھے ترقیاتی کاموں پر لگائے جائیں گے، سب کے لئے ایک ہی ریٹ ہے اگر میں یہاں زیادہ کروں گا اور بات نکل گئی تو میں وہاں پر خراب ہوں گا لیکن آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے لئے زیادہ کریں گے۔

علی حیدر گیلانی کا آڈیو ٹیپ میں کہنا تھا کہ کیا آپ کے پاس سندھ میں کوئی ایسا آدمی ہیں جس کے ذریعہ آپ کا ناصر حسین کے ساتھ رابطہ ہو کیونکہ یہاں سے آپ پیسے لے کر نہیں جا سکتے یہاں پر آپ پر زیادہ آنکھیں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ فاٹا ، کے پی کے اور بلوچستان میں ایک ریٹ ہے، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک ریٹ ایم کیو ایم کا ہے جو تھوڑا اوپر ہے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ میں نے بھی سنا ہے اور ویڈیو بھی دیکھی ہے اور اس حوالے سے علی حیدر گیلانی ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے اس حوالے سے کس سے بات کی ہے اور انہوں نے ناصر حسین شاہ سے بات کروائی تھی یا کسی اور سے کروائی تھی؟

ناصر حسین شاہ کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے سینٹ الیکشن کے حوالے سے  کسی قسم کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی سوائے اس کے کہ میں اپنا ووٹ اپنی پارٹی کے امیدوار کو دوں۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو میرا علی حیدر گیلانی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہتا لیکن وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں تو بس اسی حیثیت سے ان کے ساتھ رابطہ ہوتا رہتا ہے اور ویڈیو اور آڈیو ٹیپ کے حوالے سے حیدر گیلانی ہی حقیقت بنا سکتے ہیں میری اس حوالے سے ان سے کوئی بات نہیں ہوئی اور اس پر میں قائم ہوں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>