پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ہے، الیکشن کمیشن میں درخواست پی ٹی آئی کے فرخ حبیب اور کنول شوذب نے دائر کی ہے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی عمل میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں اور وہ اپنے بیٹے حیدر گیلانی کے ذریعے اراکین اسمبلی کو ووٹ کیسے ضائع کرتے ہیں کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کی تصدیق پریس کانفرنس میں بھی کی ہے اور ان کا ویڈیو کی تصدیق کرنا اعتراف جرم ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کو سینٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے۔

  • ہم ہار چور اور حرام خور ہیں الیکشن کمشنر اور ممبران ہمارے وفادار پالتو کتے ہیں

    اور یہ ووٹوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے

  • یہ چوروں کے دلال کہینگے کہ گیلانی نے تو خود یہ نہیں کیا اسلیے وہ بے گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور قصہ ختم۔۔۔۔۔۔ حالانکہ یہی بکواس وہ این اے 75 کے وقت بھی کر سکتے تھے کہ امیدوار نے تو کچھ نہیں کیا۔۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >