منحرف پی ٹی آئی اراکین کی صوبائی وزیرکی زیرنگرانی بکتربندگاڑی میں اسمبلی آمد

تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی آمد۔۔ سندھ میں تحریک انصاف کے منحرف رکن شہریارشر اور اسلم ابڑو نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے دو منحرف ایم پی ایز اسلم ابڑو اور شہریار شر کو سہیل انورسیال کی نگرانی میں بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی لایا گیا،صوبائی وزیر نے اپنی نگرانی میں ہال میں پہنچایا۔

سہیل انور سیال آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے دست راست سمجھے جاتے ہیں اور انہی کی سفارش پر سہیل انور سیال کو صوبائی وزیر داخلہ بھی تعینات کیا گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کوووٹ دیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہوئی تھیں جس میں علی موسیٰ گیلانی اور ناصر حسین شاہ تحریک انصاف کے ایم این اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ تحریک انصاف کے 3 ایم پی ایز ہم نے اٹھوائے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کیلئے 37 نشستوں پر آج صبح پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • Why baktaar band bc koi pochny wala ni ppp government ko ..Might be they r good guy iisliye zardari sb kuch nagrani mai krwa rha or maybe in MPA’s ko fear ho government agencies ki trf sy


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >