درندہ صفت شوہر نے نئی نویلی دلہن کو برہنہ کرکے گھر سے باہر نکال دیا

راولپنڈی میں چند روز کی دلہن پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب اس کے شوہر نے اسے مار پیٹ کا نشانہ بنا کر برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں افو س ناک واقعہ پیش آیا جہاں چالیس روز قبل شادی کرکے آنے والے 14 سالہ لڑکی کو اس کے شوہر نے نہ صرف مبینہ طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا بلکہ اسے برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔

14 سالہ لڑکی کو جسم ڈھانپنے کیلئے پڑوسیوں نے کپڑے دیئے، واقعے کی رپورٹ لڑکی کے والد یوسف خان نے راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں درج کروائی۔یوسف خان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی بھانجے بادشاہ خان سے کردی تھی، شادی کے چند روز بعد ہی یوسف خان نے اس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔

یوسف خان نے کہا کہ گزشتہ روز بادشاہ خان نے ہر حد ہی پار کر ڈالی پہلے اس نے اپنی بیوی کو برہنہ کیا اسے چار پائی سے باندھا اور پھر اسے مبینہ طور پر زبردستی کا نشانہ بنایا، اس پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور آخر میں اسی برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکا ل دیا۔

پولیس نے یوسف خان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بادشاہ خان کو گرفتار کیا اور لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جس میں لڑکی کے جسم پر تشدد اور چوٹ کے نشانات دیکھے گئے پولیس نے نمونے فرانزک لیبارٹری کو ارسال کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    • its not a matter of under age but the lack of knowing the nature of son-in-law before marriage. it also can happen to a woman who is above 18 years. Islam doesn’t give age restriction. If girl is concievable and reached puberty than it is enough for her to be married

  • Allah o Akbar!!! Aisat beghairat inssan ko Chowk mein kharra kar kay Pehlay Gadhon se Zyadati karwa kay Baad mein Aazaa e Makhsoosa pe Fire kar kay Maar dalna Chahiye..beghairat Log.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >