حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد مریم نواز پس پردہ چلی گئیں؟

حمزہ شہباز اور مریم نواز کو الگ الگ ٹاسک سونپ دیا گیا

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازپارٹی سطح پر پس پردہ چلی گئی ہیں جبکہ حمزہ شہباز متحرک نظر آرہے ہیں،حمزہ شہباز کو پارٹی ذمے داریاں دینے کے حوالے سے کل اسلام آباد میں ہونے والا مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اہمیت اختیار کر گیا، پارٹی نے قانونی ٹیم سے شہباز شریف کی درخواست ضمانت بارے رائے طلب کرلی۔

لیگی قیادت نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو الگ الگ ذمہ داریاں دی ہیں،جن کے مطابق حمزہ شہباز پنجاب کے پارٹی معاملات کو دیکھیں گے جبکہ مریم نواز عوامی سطح پر پارٹی کا چہرہ ہوں گی،یہ فیصلے پارٹی نے باہمی اختلافات سے بچنے کے لئے کئے، انہی فیصلوں کی بنیاد پر حمزہ شہباز متحرک ہو گئے ہیں۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر حمزہ شہباز سیاسی سرگرمیاں لے کر چلیں گے، حمزہ شہباز بلاول بھٹو کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کو دیئےگئے عشائیے میں شرکت کے لئے اسلام آباد گئے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو گزشتہ ہفتے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیاگیا تھا،لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • اگر گشتی فراری اور حمزہ کا مقابلہ کیا جائے تو حمزہ گشتی فراری حرامُکئ ماری منیرے کنجر کی سمدھن سے لاکھ درجے بہتر ہے کمُاز کمُگشتی فراری حرامٗکی ماری اور اسکے حرامی کنجر ابے کی طرح پاکستان ی فوج پر تو نہیں بھونکتا حرام کے نطفے مودی کے ناجائیز بچے پرویز جھوٹ شدید کی مشاورت سے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >