ضمیروں کے سوداگر کو آج شکست ہوگی، ہم نے مدینے کی ریاست بنانی ہے:فیصل جاوید

 

ہم نے مدینے کی ریاست بنانی ہے، بدقسمتی سے ہمارے ہاں کرپشن عام ہوگئی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

رہنما تحریک انصاف وسینیٹر فیصل جاوید خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہے، یہ معاشرہ کدھر جارہا ہے۔ ہم نے مدینے کی ریاست بنانی ہے اور اس پر عمل بھی کرنا ہے کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں کرپشن اور رشوت عام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو ویڈیوز ہیں یہ بتاتی ہیں کہ کیوں عمران خان اکیلے کھڑے رہے کیونکہ وہ کہتے ہیں اوپن بیلٹ اور شفافیت ہونی چاہیے اور ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن اور جاری ووٹنگ سے متعلق کہا کہ آج ضمیروں کے سوداگر کو شکست ہوگی، جیت انصاف، عمران خان اور عوام کی ہوگی۔

سینیٹ انتخابات 2021 کے انعقاد پر قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے میاں شفیق آرائیں نےکاسٹ کیا جبکہ دوسرا ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ڈالا۔

یاد رہے کہ آج سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا۔ اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

  • Faisal Javed siraf aik kaam kero ap sarey ,

    sarey wazeer apni apni wazaraton main perform kero bus logo ko performance chaheay khali baaten nahi.

    logo nay PPP oar PML-N ko ke daaakuon oar choron ko reject ker k ap logo ko vote dia hey.

    Madina ke riyasat baney ge jab Imran khan k vision k motabik ministers b perform kerain gaey.

    • PTI has given senate ticket to a tax chor and drug smuggler from my village Mardan and they have the audacity of talking about Medina ki riasat. All are the same. We should judge them on numbers and performance rather than propaganda.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >