فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی ۔ صبح سویرے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد استعفی اسپیکر کے پاس جمع کروا دیا، کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرتے ہوئے نااہلی کیس کو غیر موثر قرار دینے کی استدعا بھی کر دی ۔

ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔نااہلی کیس میں ایک سال تین ماہ تک جواب نہ جمع کرانے والے فیصل واوڈا کا ایک ہی دن میں بڑا ایکشن ۔ نو بجے بطور رکن قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالا۔ساڑھے نو بجے قومی اسمبلی کی نشست سے ہی مستعفی ہو گئے ۔۔

دس بجے استعفے کی کاپی وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی فیصل واوڈا اب رکن اسمبلی ہی نہیں رہے ، ان کیخلاف درخواست بھی موثر نہیں رہی ۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا موقف ،

درخواستگزار کے وکیل جہانگیر جدون کا اعتراض ۔ کہا فیصل واوڈا نے آج صبح ووٹ ڈالا، الیکشن کمیشن سے ان کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن نہیں آیا۔ اب وہ سینیٹر بن رہے ہیں جبکہ وہ جھوٹے بیان حلفی کے بعد صادق و امین ہی نہیں

  • قانون اندھا ہوتا ہے، اسے ڈھائی سال تک جو مزے لوٹے جاتے رہے بحیثیت ممبر قومی اسمبلی وہ نظر نہیں آئیں گے، فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا اور واڈا صادق اور امین قرار بائے گا۔

  • شفافیت دیکھیے۔
    فیصل واوڈاُنے 9بجکر 14منٹ پر ووٹ ڈالا اور ان کے وکیل نے 9بجکر 35 منٹ پر ان کا استعفی عدالت پیش کیا، ابھی سپیکر کی طرف سے قبول ہوا ہے یا نہیں کچھ معلوم نہیں۔ ووٹ پہلے ڈالا یا استعفی پہلے دیا ؟کسی کو نہیں معلوم لیکن وہ حکمران ہیں وہ سب جائز ہے۔ #SenateElections2021

  • This was the game plan right from the beginning. PTI supporters were ignoring this balata not fact. I wrote on Siasat Forum many times that Vowda will immediately resign from NA after getting elected as Senator and his lawyer would say in the court that the case against him should be closed because he was no more member NA. Now, everyone must be 100% sure that Vowda was US citizen when he contested NA election in July 2018. After becoming member NA, he surrendered his US citizenship.

  • جھوٹا حلفی بیان داخل کرنے پر اگر یہ سپریم کورٹ سے نااہل ہوجاتا ہے تو سینیٹ کی سیٹ بھی جاتی رہے گی۔ پھر ہم بجا طور پر کہہ رہے ہونگے
    دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >