کامیاب معاشی پالیسی ،روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر ، گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوئی گزشتہ روز ایک سال بعد ڈالر 157.95 روپے کا ہو گیا۔

2020 میں ڈالر کی قدر 158 روپے سے نیچے آئی تھی اس کے بعد اس سال ڈالر کی قدر158 روپے سے کم ہوئی ہے ، اگست 2020 میں ڈالر 168.43 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

،اگست 2020 سے اب تک ڈالر کی قدرمیں 10.58 روپے کی کمی آئی ہے ڈالر کی قدر میں کمی اہم حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے بیرون ملک سے ترسیلات زر اور جاری کھاتوںکے خسارے میں کمی اہم وجوہات ہیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔

سات ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 16.5 ارب ڈالرز بھیجےگزشتہ سال کے پہلے 7 ماہ کے مقابلے میں24 فیصد زیادہ ترسیلات زر موصول ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں چلا گیا۔

2020 کے پہلے 7 ماہ میں جاری کھاتوںکا خسارہ 2.5 ارب ڈالرز تھا ، اس سال 7 ماہ میں یہ ختم ہو کر ایک ارب ڈالر سرپلس ہو گیا ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل سے ڈالر کی بیرون ملک اڑان کم ہو ئی ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر کئی ہفتوں سے13 ارب ڈالرز پر مستحکم ہیںاسٹاک مارکیٹ میں بھی لوگ سرمایہ کاری کر رہے ہیں ملکی ایکسپورٹس میں بھیاضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>