پاوری گرل کا انداز رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن نے بھی اپنا لیا

پاوری گرل کا انداز رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن نے بھی اپنا لیا

یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہو رہی ہے،متحدہ قومی موومنٹ  کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی  پاوری گرل کے نقش قدم پر چلنے لگے،جہاں سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے وہیں سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے دوران ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے منفرد انداز اپنائے جارہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جاتے ہوئے کچھ الگ اور خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور معروف پارری گرل کے انداز میں ویڈیو بنائی، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہورہی ہے۔

سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں،قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔

وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب ہونگے، پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8اقلیتی نشستوں پرامیدوارمدمقابل ہیں،اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورمسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

سینیٹ کے نئے ارکان کے چناؤ  کیلئے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا، بلاول بھٹو کہتے ہیں پی ڈی ایم کامیاب ہوچکی ہے،حکومت جارہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>