سابق صدر آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا

قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں،جبکہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی 12،12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری ووٹ ڈالنے آئے تو ہاتھوں کی کپکپاہٹ کے سبب نشان غلط لگ گیا جس پر دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

ووٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے، جس سے شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ تاہم اب انہوں نے تحریری درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ انہیں ووٹ سے متعلق معلومات نہیں تھیں اس لیے انہوں نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے ہیں، لہٰذا انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا جائے۔

ڈھائی بجے تک ہی ایوان کے 341 میں سے 340 ارکان نے ووٹ کاسٹ کر لئے تھے تاہم جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ جس پر ریٹرننگ افسر مقررہ وقت تک ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

سابق صدر آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >