ن لیگ کیلئے اچھی خبر،نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب انکوائری بند کر دی

ن لیگ کیلئے اچھی خبر،نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب انکوائری بند کر دی

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب انکوائری بند اور شہباز شریف کے خلاف شروع کرنے کی منظوری۔

قومی احتساب بیورو کے آج ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے اور سابق وزیر اعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں جن 8 انکوائریز کی منظوری دی گئی ہے ان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر، ریاض لال جی اور دیگر، سابق ممبر این ایچ اے علی شیر محسود اور دیگر، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ملک احمد خان اور دیگر، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکار اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت صحت اسد اللہ فیض ، اسلام آباد اسمال ڈیمز آرگنائیزیشن کے افسران و اہلکار اور دیگر، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف اور سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری شامل ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جن انکوائریز کو بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، چئیرمین ایف بی آر اور دیگر، سابق وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی، اوگرا کے افسران و اہلکار اور دیگر، این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز و انتظامیہ اور دیگر شامل ہیں۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں عدم ثبوت کی بنا پر جو انکوائریز بند کی جا رہی ہیں ان میں محکمہ آبپاشی کے افسران و اہلکار اور دیگر اور ناصر محمود عباسی کے خلاف انکوائریز شامل ہیں، جو عدم ثبوت کی بنا پر قانون کے مطابق بند کر دی گئی ہیں۔

  • پاکستان کے دو کرپٹ ترین ادارے نیب اور الیکشن کمیشن آف پاکستان جن کے چیئرمین کو حکومت نہیں بدل سکتی 40 سالہ پی ڈی ایم نے اس طرح کے آئینی ترامیم کی ہیں جس کو سادہ اکثریت والی جماعت تبدیل نہیں کر سکتی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >