معذور شہری کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ڈی جی خان کا نوٹس
معذور شہری کی شکایت پر رکشہ چوری کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ڈی جی خان کا نوٹس
ڈیرہ غازی خان کے معذور موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور محمد فاروق کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کا ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سول لائن میں نہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور چوری شدہ رکشہ تلاش کرکے شہری کو واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کے نوٹس لینے پر تھانہ سول لائن نے نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر معذور شہری محمد فاروق کا چوری شدہ رکشہ برآمد کر کے اسے واپس لوٹایا۔
پولیس ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محمد فاروق کا رکشہ موٹرسائیکل بلاک نمبر 18 گھر کے باہر سے چوری ہو گیا تھا، جس کا ڈی پی او عمر سعید ملک کے نوٹس پر تھانہ سول لائن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، اور آج ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر معذور شہری محمد فاروق کو رکشہ موٹر سائیکل حوالے کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق چوری ہوا رکشہ واپس ملنے پر معذور شہری محمد فاروق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خصوصی طور پر وزیر اعلی پنجاب، ڈی پی او عمر سعید ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بدولت مجھے رکشہ موٹرسائیکل ملا اور میں دوبارہ سے اپنا روزگار چلا سکوں گا۔
وزیر اعلی کے شہر میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں
ڈیرہ غازی خان غریب معذور آدمی آٹھ دن سے رکشہ چوری کی ایف آئی آر درج نہ ہو سکی تھانہ سول لائن کے چکر کاٹ رہا ہے مگر ایس ایچ او پر جوں تک نہ رینگی
اس غریب آدمی کو کب انصاف ملے گا؟ @OfficialDPRPP@MashwaniAzhar @murtazasolangi pic.twitter.com/P3KboNWuXD— Farooq Leghari 🇵🇰 (@FleghariDGK) March 1, 2021
خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے معذور شہری محمد فاروق کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں شہری نے کہا تھا کہ میں دس دن سے پولیس سٹیشن کے چکر لگا رہا ہوں لیکن پولیس والے میری ایف آئی آر درج نہیں کر رہے، میرا رکشہ میرا روزگار تھا اور اب تو میرے گھر میں آٹا بھی ختم ہو گیا ہے۔
Nothing to be proud of the DPO. Why didn’t they file his FIR and found his rikshaw without a DPO notice. Lakh lanat es police te
Well done DPO
Good job