اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نااہلی کیس کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس عامر فاروق کا اپنے تحریر کردہ فیصلے میں کہنا تھا کہ "فیصل واوڈا کے مستعفی ہونےکے باعث انہیں نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں”

فیصلے میں عدالت عالیہ نےکہا ہے کہ "فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بظاہر جھوٹا ہے، فیصل واوڈا کے جھوٹے بیان حلفی کے معاملے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے”

خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ان کے وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اپنایا کہ ان کے موکل نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، جس کے بعد ان کی نااہلی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، بعدازاں وفاقی وزیر کے وکیل نے ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفی بھی عدالت میں پیش کیا۔

دوسری جانب خبر رساں ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فیصل واوڈا کا استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر کو موصول ہی نہیں ہوا اور نہ ہی قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں پہنچا ہے جبکہ قواعد کے مطابق اگر استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پہنچ جائے تو تصدیق کی جاتی ہے۔

خبر رساں ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نہ تو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کوئی ملاقات کی ہے اور نہ ہی ان کے قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیے گئے استعفےکی تصدیق ہوئی ہے۔ لہذا یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر فیصل واوڈا کا استعفی اسپیکر ملا ہی نہیں تو اس کی تصدیق اور منظوری کیسے ہوگئی؟

  • جھوٹا بیان حلفی دینے کی بھی کوی سزا ہوتی ہے کہ نہیں؟
    عمران خان تو خود جھوٹا حلف اٹھانے والے اراکین پر بہت ناراض تھا اب کیوں خاموش ہوگیا ہے؟

    • ان میں سے کوئ بیغیرت نسواری اس حرامی واوڈا کے منافقانہ کردار ، عمران خان کی منافقانہ چشم پوشی اور اداروں کو بے وقعت اور بے توقیر کرنے کی کوشش پر ایک لفظ نہیں لکھے گا ۔ ان سب حرامی پوتڑوں بشمول جعلی ڈاکٹر ایڈ دم کے یہاں سے ایسے بھاگیں گے جیسے شراب کی بوتلوں میں شہد ڈال کر پی ٹی آئ کا لفنگا گنڈا پور بھاگا تھا ۔

      • you are angry bqz FW may be lies but his properties belong to him and did not get from our money, i mean corruption as he wad not in Govt, Now use the same language or 200 times more for PDM bastards and filthy

        • A known liar, a fake member of parliament, a fradia who deceived courts for last 1 and a half year, at the day of the senate election cost his rotten vote to select another liar and corrupt like him just before he resigned from his sordid seat of NA, How much worth of this bag of contaminated toxin really worth of having in a so called state of Madina ? Now, this is acceptable to you because so far, the only evidence came on surface is his licking of big boots on national TV. Kuch Sharam hoti hai, kuch hiya hoti hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >