سینیٹ انتخابات، سندھ میں 7اراکین کا ووٹ کسی اور نے کاسٹ کیا

سینیٹ انتخابات،  سندھ میں 7اراکین کا ووٹ کسی اور نے کاسٹ کیا

سینیٹ انتخابات کے دوران سندھ اسمبلی میں حکمران جماعت کے 7 اراکین کے ووٹ خود انہوں نے کاسٹ نہیں کیے بلکہ کسی اور کے ذریعے کاسٹ کیے گئے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ میں 7 اراکین اسمبلی نے صحت اور جسمانی کمزوری کے عذر کے باعث خود ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

ووٹ بذات خود کاسٹ نہ کرنے والے اراکین اسمبلی میں پروین قائمخانی، علی نواز مہر، مراد علی شاہ سینئر، صوبائی وزیر ہری رام کشوری بھی شامل ہیں۔

پروین قائمخانی وہیل چیئر پر اسمبلی پہنچیں اور ان کا ووٹ ارباب لطف اللہ نے کاسٹ کیا جبکہ مراد علی شاہ نے کمزور نظر کے بنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور ووٹ گنور اسران نے کاسٹ کیا۔

ہری رام کا کہنا تھا کہ وہ لکھ نہیں سکتے اس لیےوہ ووٹ نہیں ڈال سکتے جبکہ علی نواز مہر کا ووٹ شبیر بجارانی نے کاسٹ کیا ہے۔

سندھ اسمبلی سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، تاج حیدر، جام مہتاب اور شہادت اعوان ، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کامیاب قرار پائے ہیں۔

  • گونگا بہرا اندھا الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے گا ؟؟؟
    40 سالوں سے فراڈ کرانے والا محکمہ الیکشن کمیشن جس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی دھجیاں اڑا دیں اور کرپٹ ووٹ چوری کی شناخت کو برقرار رکھ کر سینٹ کے انتخابات کرانے۔

  • Haqeeqat btaa raha hoo k Pakistan ka her aik idara,, Holy Cow k tor per paish aane wale samait, ye chahte hein k Pakistan mein KHOONI INQLAAB aaey, aur in idaaro mein bhaithey jitney b bare bare officers hein inhein sar e aam phaansiya de jaein, aur jitne b corrupt politicians hein inhein b sar e aam latkaya jaey,
    Jab na insafi aur zulm hud se burh jaey aur koi notice lene wala na ho to phir awaam ko he himmat karni parey ge, magar afsos k hamari awaam b to in sab se 4 haatho aage hein.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >