جانیئے کس دن قومی اسمبلی میں ووٹ آف کانفیڈنس کی کارروائی ہو گی؟

اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست ہارنے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے اور وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے ووٹ آف کانفیڈنس لینے کا فیصلہ کیا تھا.

اس حوالے سے وزیراعظم نے حکومتی وزرا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے، میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا، جس کومجھ پراعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

اس متعلق وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے جس کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو دفن کرنا ہے.

وزیراعظم عمران خان کا ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری آج ایوان صدر بھیجی جائے گی۔ اسمبلی اجلاس کے لیے صدر کو سمری آرٹیکل 91 کے تحت بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے وزرا کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں یہ بھی کہا تھا اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتا، وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اگرعوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو سامنے آکر بتائیں.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >