وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ جس میں سینیت انتخابات سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قوم سے خطاب کا فیصلہ وزیراعظم کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

سینیٹ انتخابات میں حکومتی سینیٹ امیدوار کے ہارنے کے بعد وزیراعظم پہلے سے ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں اس سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی نے ہفتے کو 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے، جس کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری بھی دے دی ہے۔

میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تمام ارکان کو پابند کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے ارکان اسمبلی اجلاس سے قبل اسلام آباد سے باہر نہ جائیں جبکہ اس اجلاس سے متعلق تمام ارکان کو پیغام بھی مل گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>