وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے ، سینیٹ الیکشن کا جشن

پاوری گرل کے چرچے ہی چرچے، ہر جگہ پاوری گرل کاانداز اپنایا جارہاہے، حکومتی اراکین نے بھی پاوری گرل کے اسٹائل میں سینیٹ الیکشن کے بعد ویڈیو بنائی،وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز بھی پاوری گرل کے نقش قدم پر چلنے لگے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سینیٹ انتخابات میں جیت کی خوشی کا اظہار پارٹی گرل کے اسٹائل میں کررہے ہیں،ویڈیو میں وفاقی وزیر کے ہمراہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور دیگر اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی بھی موجود ہیں، اور شبلی فراز پارٹی گرل کے انداز میں کہہ رہے ہیں ”یہ میں ہوں، یہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں، اور یہ ہماری وکٹری پاوری ہورہی ہے، شبلی فراز کے اس جملے کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد  ہنسنے لگتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن کی آمد پر پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی نے پاوری انداز اپناتے ہوئے دیگر اراکین کے ہمراہ  ویڈیو بنائی تھی،شہزاد قریشی نے پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کہا  ’یہ میں ہوں، یہ ایم پی ایز ہیں اور یہ کریم بھائی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن کریم بخش گبول کی سندھ اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کی جانب سے کریم بخش گبول کے ساتھ پاوری کی گئی تھی،دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن بھی سینیٹ الیکشن کے دوران ’پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے تھے، سوشل میڈیا پر خواجہ اظہار الحسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاوری گرل کے انداز میں کہتے ہیں کہ یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ سینیٹ الیکشن کی تیاری ہورہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >