سینیٹ الیکشن میں 7ووٹ کیسے ضائع ہوئے؟ 

سینیٹ الیکشن سات ووٹ ضائع ہوئے، کسی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کئے تو کسی نےٹک لگادیا، یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کئے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 2 بیلٹ پیپرز پر امید واروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنے کے بجائے صرف 2 لکھا گیا،پولنگ ایجنٹس کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹوں نے دستخط کئے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا بھی نوٹس لے لیا،وفاقی وزرا نے سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے، الیکشن کمیشن نے پیمرا سے پریس کانفرنس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا، ذرائع کے مطابق ریکارڈ کا جائزہ لیکر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے اہم کھلاڑی حفیظ شیخ کے آؤٹ ہونے پر دیگر کھلاڑیوں کیساتھ مل کر گیم پلان ترتیب دیں گے، اجلاس بلانے کیلیے سمری صدر کو ارسال کی جائے،جس کے بعد صدر مملکت آئین کے آرٹیکل اکیانوے کی ذیلی شق 7 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے ۔۔ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

ایوان میں تمام ممبران کی حاضری کیلیے پانچ منٹ تک گھنٹی بجائی جائے گی،جس کے بعد لابی کے دروازے بند کردیے جائیں گے،اسپیکر اعتماد کی قرارداد ایوان میں پڑھیں گے،جس کے بعد اراکین الگ الگ لابیز میں چلے جائیں گے،عملہ اراکین کی گنتی مکمل کرکے اسپیکر کو آگاہ کریگا،جس کے بعد اسپیکر نتائج کا اعلان کریں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>