سینٹ چئیرمین الیکشن کس کے جیتنے کا امکان ہے؟
کیا اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی اپ سیٹ کر سکتی ہے؟ حکومت اور پی ڈی ایم کی پارٹی پوزیشن کیا ہیں؟
سینیٹ انتخابات کے نتائج مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کی نئی پوزیشن سامنے آگئی ہے جس کے بعد سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں بھی بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ نئے انتخابات کے بعد اپوزیشن اتحاد 53 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر ہے جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس سینیٹ میں 47 نشستیں ہیں۔
ایوان بالا میں تحریک انصاف 26 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، پیپلزپارٹی 20نمبروں کے ساتھ دوسری ، مسلم لیگ ن18 نشتوں کےساتھ تیسری جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی 12 نمبروں کے ساتھ چوتھی بڑی جماعت بن گئی ہے۔
اس نئی صورتحال کے بعد اب سینیٹ چئیرمین شپ کے لیے صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان کڑا اور فیصلہ کن مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ اب ارکان کی تعداد تو بے شک واضح ہی ہے مگر اب ووٹوں کے ادھر ادھر ہونے سے پھر سے اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔
سینیٹ انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سینیٹ کی نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق 100 ارکان کے ایوان میں کل جماعتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ جن میں تحریک انصاف نے اب 18 نئی نشستیں حاصل کرلیں جس کے بعد ان کی کل 26 نشستیں ہوگئیں، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے 10، پنجاب سے 5، سندھ سے 2 جبکہ اسلام آباد سے ایک نشست پر کامیابی سمیٹی۔
پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں 8 نئی نشستیں حاصل کیں جن میں سے7 سندھ سے جبکہ ایک نشست اسلام آباد سے حاصل کی اس طرح پیپلزپارٹی 20 نشستوں کے ساتھ ایوان بالا کی دوسری بڑی جماعت بن گئی۔
سینیٹ انتخابات 2021 کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل تحریک انصاف، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ ق اور 4 آزاد ارکان کی حمایت سے جماعتوں کو 47 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، پختونخوا ایم اے پی، نیشنل پارٹی، بی این پی، اے این پی، جماعت اسلامی اور 2 آزاد ارکان کی حمایت سے اپوزیشن ارکان کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔
اس دلچسپ صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کی کوشش کریں گی، حکومت کی جانب سے اگر صادق سنجرانی امیدوار ہوئے تو پھر بھی اپوزیشن کے پاس 50 ووٹ ہوں گے۔
Aitmad ka vote ly kr unki maa behan aik kro Jo bky hai ta ka chairman ki selection sy hazar br sochy
حرام زادہ ہار چور گشتی کا بچہ حج چور منشیات فروش نطفہ حرام اب کتے اور سور کے انجام سے دوچار ہوگا انشا اللہ
جیو والوں کی اپنی مرضی کی تعداد
faisal vada ek vote kum ho gaya. IK chaye etimad ka vote lay kar ab action karay choro ko khula na choray sharafat ke to thakur gayo