ہتھکنڈوں سےگھبرانے والا نہیں، جو لوگ بکے ان کےناموں کا بھی پتہ ہے، وزیراعظم 

ہتھکنڈوں سےگھبرانے والا نہیں، جو لوگ بکے ان کےناموں کا بھی پتہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وفاقی وزرا اور قانونی و آئینی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ حفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات اور اعتماد کا ووٹ لینے پر مشاورت کی گئی جبکہ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی ممکنہ تحریک کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلے گا، مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراؤں گا نہیں۔ ہمارے جو بھی لوگ بکے ہیں سب کے ناموں کا پتہ ہے، آصف زرداری نے پیسہ چلایا، یہ پیسوں سے اپنا سسٹم چلا رہے ہیں۔

یاد رہے سینیٹ میں انتخابات کے بعد اگلی دور چیئرمین شپ کے لیے لگ رہی ہے جس کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے دوبارہ صادق سنجرانی کا نام دیا گیا ہے تاہم اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہوں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے واضح طور پر چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد صادق سنجرانی نے بھی سینیٹرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ جبکہ سینیٹ الیکشن میں ایک جنرل نشست ہارنے کے بعد وزیراعظم نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ووٹ آف کانفیڈنس کی کارروائی کے لیے ہفتے کے روز12 بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے صدر مملکت کو آرٹیکل 19 کے تحت اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی تھی اس اجلاس کے لیے وزیراعظم کی جانب سے بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

  • We badly need “General Pinoche” now or never. He should take over and implement Chinese System of government. He should try all politicians and criminals in military courts punishing them right on the spot exactly as General Pinoche did in Chile in 1971 and cleaned up Chile from corrupt lot. He ruled for 20 years and cleaned Chile of corrupt and criminals bringing crime rate to 1.5%.
    Our “General Pinoche will have support from 95% people of Pakistan.
    Moreover to hell with international criticism on it as it’s our country our people who want it. China, our friend in need will support it.

  • خان صاحب ، کسی حال میں چوروں اور ان کے امام ڈیزل کو نہیں چھوڑنا . پوری قوم آپ کے ساتھ ہے .اگر آپ سچے ہو تو الله آپ کی مدد کرے گا . انشا الله


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >