حکومت کا قبضہ مافیا سے چھڑوائی گئی زمین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ میں استعمال کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا سے چھڑوائی گئی زمین کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اور بلین ٹری منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  حکومت نے یہ فیصلہ زمین کو دوبارہ قبضہ مافیا  کی گرفت  سے بچانے کیلئے کیا  گیا ہے، قبضہ مافیا سے واگزار کر وائی گئی تقریبا  ڈیڑھ لاکھ  ا یکڑ راضی  کو  حکومت کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اور  بلین ٹری پروگرام  میں استعمال کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق  حکومت نےڈھائی سالہ دور میں  1 لاکھ 44 ہزار439 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے چھڑوائی ہے جس میں سے ایک لاکھ 42 ہزار ایکڑ سے زائد زمین دیہی تھی۔

واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت تقریبا 425 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>