سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو شکست: پی ٹی آئی کو رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ پر شک؟

 

سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا معاملہ، غلام بی بی بھروانہ وزیراعظم کے ریڈار پر آ گئیں۔

گزشتہ روز سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد ووٹوں کی خرید و فروخت کے معاملے پر جھنگ سے تعلق رکھنے والی غلام بی بی بھروانہ وزیراعظم عمران خان کے ریڈار پر آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں شکست کے بعد جھنگ سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیراعظم کے ریڈار پر ہیں لیکن دوسری جانب غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تردید بھی کردی ہے۔

خبر رساں ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹ انتخابات کے دوران رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی حرکات و سکنات مشکوک دکھائی دے رہی تھیں جبکہ وہ پی ٹی آئی سے قبل ن لیگ کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

دوسری جانب سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا گیلانی خاندان سے تعلق بہت پرانا ہے لیکن سینٹ کے انتخابات میں میں نے گیلانی کو ووٹ نہیں دیا بلکہ پارٹی کی ہدایت پر پارٹی کو ہی ووٹ دیا ہے ۔

غلام بی بی بھروانہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہہ کر میں نے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا ہوتا تو علی الاعلان دیتی، مجھے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>