ملئے خیبرپختونخوا میں پہلے منتخب ہونیوالے خواجہ سرا جرگہ ممبرسے

خیبرپختونخوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، پشاور پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا ثوبیہ خان کو پشاور میں تمام ڈی آر سیز کا ممبر منتخب کرلیا گیا۔

ثوبیہ نے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کے مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے مجھے ممبر بنانا ایک احسن اقدام ہے،انہوں نے ٹرانس کمیونٹی کے لئے ہر جگہ آوازااٹھانے کا عزم کیا۔

ثوبیہ خواجہ سراؤں کے سماجی حقوق کے لیے کام کرتی ہیں اس لیے ان کو پولیس اور خواجہ سراؤں کے درمیان بطور ڈی آرسیز ممبر اہم کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا اور اس عہدے کے بعد امید ہے کہ وہ خواجہ سراؤں اور پولیس کے درمیان پل کا کردارادا کریں گی۔

ثوبیہ کو پولیس میں بھرتی نہیں کیا گیا اور نہ ہی تنخواہ یا ماہانہ الاؤنس کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا، پشاور میں قائم ڈی آر سیز مرکز میں تعیناتی کا مقصد خواجہ سراؤں کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں ڈی آر سیزمیں خواجہ سراؤں کو سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوا تو اس کو پورے صوبے میں توسیع دی جائے گی،پشاور پولیس کا خواجہ سراؤں کے ڈی آر سیز میں ذمہ داریاں سونپنے کا مقصدپولیس کی خدمات کو آسان اور قابل احترام انداز میں پیش کرنا ہے۔

ثوبیہ خان پشاور کے علاقہ گلبرگ کی رہائشی ہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے والدین نے ہمیشہ سپورٹ کیا،میں اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتی ہوں۔ میں اپنے والدین کے لیے قابل فخر بیٹی ہوں اور میری زندگی کا مقصد خواجہ سراکمیونٹی کے حقوق کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لیے کردار ادا کروں اور انہیں ہر لحاظ سے سہولت فراہم کروں۔ میں چاہتی ہوں کہ خواجہ سراؤں کے جو پولیس کے ساتھ براہ راست تحفظات اور خدشات ہیں ان کو ختم کر سکوں۔ اس کے علاوہ اپنی کیمونٹی کے مختلف مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے اہم کردار ادا کروں۔

ایس ایس پی پشاور یاسر آفریدی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤ ں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پشاور پولیس نے پہلے بھی ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ، ان کے اپنے حققوق ہیں، جلد ہی اقلیتی بردادری ، خواتین ، اور خواجہ سراوں کے لئے پولیس ڈیسک کے قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

  • سندھ میں اس سے پہلے بلاول زرداری منتخب ہو چکا ہے سب سے پہلا منتخب ہونے والا خواجہ سرا بلاول زرداری جعلی بھٹو ریکارڈ قائم کر چکا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >