گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکاجائے،درخواست دائر

گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکاجائے،درخواست دائر

یوسف رضاگیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا ہے،اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن میں نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیواور مریم نواز کا بیان دھاندلی کاثبوت ہے۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دھاندلی کےالزام پرمریم نواز،علی حیدر کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی ہدایات کےباوجودجدیدٹیکنالوجی استعمال کیوں نہ کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ کرناتوہین عدالت ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیواورمریم نوازکابیان دھاندلی کاثبوت ہے، بیان اور ویڈیو پرالیکشن ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے،اس کی انکوائری کی جائے، یوسف رضاگیلانی کابطورسینیٹرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

سینیٹ الیکشن کیلئے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو ہرایا ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ہفتے کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں گے،اس حوالے سے آج چار بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،جس میں اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی جائے گی،عمران خان اعتماد ووٹ کے مقاصد سے آگاہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان اور حکومتی اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرکریں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >