سینیٹ الیکشن : بیلٹ پیپر پر ٹک لگایا جاتا ہے،عامر لیاقت بھی بھول کربیٹھے

سینیٹ الیکشن میں سات ووٹ ضائع ہوئے، وجہ ٹک لگانا ہے یا گنتی لکھنی ہے؟ یا پھر دستخط کا مسئلہ، لیکن یہ کیا ہر بات پر بڑے بڑے دعوے کرنے والے عامر لیاقت  بھی لاعلم کہ بیلٹ پیپر پر ون یا ٹو لکھا جاتا ہے، ٹک نہیں لگایا جاتا، عامر لیاقت سے پوچھا گیا کہ بیلٹ پیپر کیا ٹک یا نمبر کہا ٹک، مطلب عامر لیاقت کا ووٹ بھی ضائع ہوگیا، لیکن یہ کیا کہیں انہوں نے جان بوجھ کر ایسی حرکت تو نہیں کی؟

کیونکہ سماء کے پروگرام نیا دن میں عامر لیاقت سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا ارادہ بالکل نہیں تھا لیکن ایک روز قبل جب پیسے چلنے کا سنا تو فیصلہ کیا کہ اب وزیر خزانہ ہی کو ووٹ دوں گا، پیسے چلے گاسن کر بہت افسوس ہوا، دل ٹوٹ گیا اسلئے ووٹ حفیظ شیخ کو دیا۔

اتنا ہی نہیں غلط ووٹ ڈالنے کے باجود بھی عامر لیاقت نے  کہا کہ حفیظ شیخ کے معاملے میں ایسا ہوا کہ ووٹ غلط بھی ڈالے گئے، اس لئے ایک سو اسی سے زائد ووٹ نہ مل سکے لیکن عمران خان کو اعتماد کے ایک سو اسی ووٹ ہی ملیں گے،جبکہ عامر لیاقت سے جب پوچھا گیا کہ بیلٹ پیپر پر ٹک لگانا ہے یا ون لکھنا ہے تو انہوں کہا ٹک لگانا ہے یعنی عامر لیاقت کا ووٹ بھی ضائع ہی گیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ساتھ ہی  دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل اعتماد کے 180 ووٹ حاصل کریں گے،وزیراعظم نے جمہوری روایات کو زندہ کر دیا، اپوزیشن کل عدم اعتماد کے ووٹ اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی ناکام ہوگی۔

عامرلیاق نے کہا کہ پیسہ بھی چلے گا اور اب خان صاحب کا بیٹ بھی چلے گا جبکہ پنجاب میں اپوزیشن ناکام ہوگی اور پرویزالہیٰ عثمان بزدار کو بچالیں گے،عامر لیاقت نے بتایا کہ حیدر گیلانی کی ویڈیو میں جو 4 ایم این ایز ہیں ان سب کا پتہ ہے اور یہ سب کراچی کے ہی ہیں، اپوزیشن لیفٹ کا انڈیکیٹر دے کر رائٹ پر جا رہی ہے۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ مہنگائی ہے اور مہنگائی ختم ہو جائے تو عمران خان 10الیکشن جیت جائیں گے،عامرلیاقت اپنے پورے انٹرویو کے دوران یہ ہی بتاتے رہے کہ وہ حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں لیکن ووٹوں کی خریدو فروخت کا سن کر انہوں نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا ارادہ کیا۔

سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست ہوئی،عبدالحفیظ شیخ کو 164 جبکہ یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے،جس پر وزیراعظم کل قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

  • Why the F they made this voting so tricky ??
    In technologic Era, we are still working like Stone Age.

    There is no Will of free and fair elections. Otherwise it was 1 week effort to come up with digital solution.

    1. The Voter shows up to presiding officer and he/ she an empty voting ballot with bar code.
    2. The voter take this empty sheet and insert in electronic machine
    3. The voter then select candidates on touch screen and confirm.
    4. The machine prints digital encrypted codes on the voting ballot and the voter takes this ballot.
    5. The voter then insert this printed ballot paper in another machine which reads the codes and count the votes and registers in database.

    Minimum Human input involved and everything is traceable upon request


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >