پی ڈی ایم کا کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےسکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کل پی ڈی ایم کا کوئی رکن قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں، اپوزیشن کی عدم شرکت پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔

مولانا نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں انکی شکست صاف نظر آرہی تھی، وہ اپنی پارٹی کے اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان سینیٹ انتخابات میں شکست کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو ٹھہرارہے ہیں، الیکشن کمیشن کو ان کی تقریر کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے باہمی مشاورت کے بعد کیا گیاہے۔

اس حوالے سے زرداری ہاؤس میں قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کے معاملے پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں طویل بحث کے بعد پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے۔

  • یہ تو ویسے ہی مر رہا ھے کل خطرہ ھے پی ڈی ایم والے عمران خان کے 440 کے جھٹکے سے مزید لوگوں کے ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ موجود ھے

  • جب علما، سو کی طرف سے ممبر و محراب سے چوروں اور ڈکیتوں کے حق میں آواز آئے گی تو ڈیزل ڈیزل کے نعرے تو لگیں گے . علما، حق ہمارے سروں کے تاج
    .===========================جب ٹینکی ہو فل اور لگ جائے آگ ، تو بھاگ ڈیزل بھاگ

  • ‏‎گبر۔۔ کتنے آدمی تھے سردار 1 آدمی تھا
    اور تم سردار 11
    سور کے بچو وہ ایک اور تم 11 پھر بھی
    بائیکاٹ کر رھے ھو🤣 ….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >