2 بیٹیوں کی شادی کے روز باپ کی دعوت ولیمہ،گوجرنوالہ میں انوکھی شادی کیسے ہوئی؟

گوجرانوالہ کے رہائشی چودھری شوکت منیر نے اپنی دوبیٹیوں کی شادی تو کی ہی مگر خود بھی دلہا بن کر اپنی دعوت ولیمہ میں شریک ہوا۔ چوھری شوکت منیر نے اپنی10 میں سے آخری2 بیٹیوں کی شادی کی تو انہی کے اصرار پر خود بھی شادی کر لی اور اپنے نئے جیون ساتھی کے ہمراہ بیٹیوں کو اپنے گھر سے رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق 55سال کی عمر میں 5 شادیاں کرنے والے شوکت منیرکی دس بیٹاں اور ایک بیٹا ہے جن میں 8بیٹیوں اور ایک بیٹے کی شادی کے بعد شوکت منیر کے 32 نواسے نواسیاں اور ایک پوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوتھی بیوی کی طبی موت کے بعد آخری دونوں بیٹیوں نے خواہش کی کہ وہ اپنے باپ کی شادی کے بعد ہی اپنی شادی کریں گی جس کے بعد باپ نے بیٹیوں کی ضد کے سامنے ہار کر ایک بار پھر سے شادی کر لی اور اپنی دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کے ساتھ دونوں باراتوں کا استقبال کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >