وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، پی ٹی آئی اراکین کا سوشل میڈیا پر اعتماد کا اظہار

آج وزیراعظم عمران خان کیلئے اہم دن ہے، وزیراعظم قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے موجودہیں،درجنوں اراکین بھی اسمبلی میں موجود ہیں، اعتماد کے ووٹ کی کارروائی سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی جیت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

اراکین سوشل میڈیا پر اپنے قائد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے،قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم چوروں کے خلاف اپنا مشن جاری رکھیں گے، عمران خان اپنے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ سیاست اور معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنےکی جدوجہد جاری رکھنی ہے، آج انشااللہ اسمبلی کی اکثریت وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرے گی،

فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ آج فتح حق کی ہوگی، آج فتح عوام کی ہوگی، آج فتح کپتان عمران خان کی ہوگی، آج فتح پاکستان کی ہوگی، اللہ تعالی عمران خان کو کامیاب و کامران کرے آمین۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پریقین ہے کہ وہ کبھی عوام کےاعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، عمران خان کبھی پاکستان کی بہتری کےلیےجدوجہد سے نہیں رکیں گے،میرا اعتماد کا ووٹ میرے کپتان کو جاتا ہے، عمران خان اللہ کی رحمت سے پاکستان کو وقار کی طرف لے جائیں گے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پیچھے نہ رہے،ٹویٹ پر لکھا کہ اس وقت تک 173 ارکان اسمبلی حکومتی لابی میں پہنچ چکے ہیں، پانچ ارکان اگلے پندرہ سے بیس منٹ میں پارلیمان پہنچ جائیں گے، امید ہے عمران خان کے پارلیمان ہہنچنے سے پہلے 178 ارکان اسمبلی اپنے لیڈر پر اعتماد کا اظہار کرنے اکٹھے ہو چکے ہوں گے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں لکھا کہ صبح دس بجے لابی کے اندر کے مناظر۔۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی کی خواتین اراکین عمران خان کے حق میں نعرے لگارہی ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں گیلانی کی جیت کے بعد عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن سوابارہ بجے شروع ہوا،اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی۔

  • پاکستان کی 21 کڑور عوام وزیراعظم عمران خان کے نظریہ پاکستان کی روح کے ساتھ کھڑی ھے اور کھڑی رھے گیا انشاءاللہ۔
    پاکستان کی عوام کو وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ھے جس طرح وہ پاکستان کے نظریہ کی اصل روح حاصل کرنے کے لئے جہدوجہد کر رہا ھے عوام اسلامی جمہوریہ پاکستان فلاحی ریاست کی منزل تک ضرور رسائی حاصل کر لے گی بس سیاست دانوں اداروں میں ملک سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا ھے کہ ملک سے باہر پراپرٹی نہ بناؤ،ملک سے باہر علاج نہ کراؤ اپنی اولادوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے عوام کی لوٹی ہوئی دولت استعمال نہ کرو اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کے سپورٹرز کھلاڑی اور عوام کپتان کے ساتھ ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ انشاءاللہ

    • پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اور یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے اداروں اور سیاست دانوں میں آخرت کا خوف پیدا کر کے غیرت اور ایمان کو جگانا ھے تب جاکر پاکستان کی فلاحی ریاست کی منزل حاصل کی جاسکتی ھے جہاں سب کے لیئے ایک قانون اور ایک انصاف ہو۔ آگے سیاست دانوں اور اداروں کی مرضی ھے؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >