میٹرو بس میں مہندی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ہلہ غلہ

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میٹرو بس میں مہندی کی تقریب کے لیے جانے والے نوجوانوں نے ہلہ گلہ شروع کر دیا۔ بڑی تعداد میں میٹرو بس میں موجود نوجوانوں نے خوب مزے کیے اور دیگر مسافروں کو بھی مفت کی تفریح فراہم کر دی۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ڈھولچی اتفاق سے ہی بس میں سفر کر رہا تھا جسے نوجوانوں کی جانب سے بس کے اندر ڈھول بجانے کے لیے مجبور کیا گیا تو وہ بھی ڈھول بجانے لگا۔

اس کے بعد نوجوانوں نے اس ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا اور اپنی مہندی خوشی کو دیگر مسافروں کے ساتھ بھی بانٹا جس سے کئی حاضرین محظوظ ہوئے اور معمر لوگوں کو اس شوروغل کی وجہ سے کچھ پریشانی بھی ہوئی۔

  • ایسی تفریح پبلک پراپرٹیز کی تباہی اور خوفناک ایکسیڈنٹ کا باعث بن سکتی ہیں اس پر خوش ہونے کی بجاے سخت ایکشن لینا چاہئے اور آئیندہ ڈرائیور کو فوری طورپر انہیں منع کرنے کے ساتھ پولیس کو بس میں لگے سسٹم کے تھرو انفارم کرنا چاہئے تھا کیونکہ میٹرو میں ہر سٹاپ زیادہ سے زیادہ تین منٹ کے فاصلے پر ہوتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >