علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی اراکین منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی اراکین منظر عام پر آگئے

پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کے ساتھ سینیٹ انتخابات سے قبل  ڈیل کرتے نظر آنے والے تحریک انصاف کے اراکین منظر عام پر آگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کے  بیٹے کے ساتھ مبینہ طور پر ویڈیو میں موجود تحریک انصاف کے چاراراکین منظر عام پر آگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل اور فہیم خان کو نجی خبررساں ادارے کے رپورٹر نے گھیرا اور ان سے مختلف سوالات کیے۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے ہمارا دامن صاف ہے، ہم پہلے بھی پی ٹی آئی کے رکن تھے آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔

دونوں اراکین کا کہنا تھا کہ  ہم نے ویڈیو کسی کے  کہنے پر نہیں بنائی تھی، اسٹنگ آپریشن سے متعلق تمام تر معلومات  وزیراعظم کو بتاچکے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے علی حیدر گیلانی سے کتنے پیسے لیے جس کے جواب میں دونوں اراکین کا کہنا تھا کہ ہم نے پیسے نہیں لیے مگر ہمیں آفر بہت بڑی رقم کی تھی۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے پی ڈی ایم کے  مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو مبینہ طور پر ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھاتے دکھائی دے رہے تھے، ویڈیو پر تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی تھی جس پر سماعت 11 مارچ کو منعقد ہوگی۔

  • بھائیوں یہ زارری ٹولہ اور نواج ٹولے کی اصلیت اور سسٹم کو بینقاب کرنے کا مقصد تھا میڈیا کے کتوں کو ڈوب مر جانا چاہیے۔ ان نوجوانوں کو تمغے ملتے چاہیں کہ انھوں نے زاداری گیلانی فضلو اور نواج شریف کی اصلیت میڈیا اور قوم کے سامنے لائے

    • ان جوانوں نے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن اور حرام خور صحافیوں کے ٹولے کی اصلیت قوم اور حلال میڈیا کو دیکھا دی ھے ان نوجوانوں کو کرپشن بچاؤ سسٹم کو بینقاب کرنے پر ستارہ جرآت سے نوازنا چاہیے کہ ان نوجوانوں نے اپنی پر کیھل کر زاداری گیلانی اور نواج شریف مافیاز کی اصلیت عوام کو دیکھائی اور زارداری گیلانی نواج شریف نانی بلو اور ان سب کا باپ صدر پی ڈی ایم فضلو ڈیزل منہ پر کالک مل دی۔ اور ایک زارداری سب پر بھاری کو حرام خور صحافیوں اور حلال خورصحافیوں کے سامنے پیش کر دیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >