محکمہ اینٹی کرپشن کی خاتون ٹیچر کے پلاٹ پر قابض گروہ کے خلاف کارروائی
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے خاتون اسکول ٹیچر عذرا ظفر کے پلاٹ پر قبضہ کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے آفیسرز کالونی میں ایک ریٹائرڈ سرکاری اسکول ٹیچر کے پلاٹ پر قبضہ مافیا نے اپنا انتظام قائم کرکے اپنا دفتر تعمیر رکھا تھا۔
عذرا ظفر نے اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوری داستان بیان کی جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔قابض عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
محترم جناب عمران خان صاحب!
میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہوں۔ ۴۰ سال تک پوری ایمانداری سے قوم کو علم و آگہی دے کر تربیت کی۔ میرے شوہر بیمار اور بیروزگار تھے۔ لیکن میں نے اپنے بچوں کو بہترین اداروں میں تعلیم دلوائی@ImranKhanPTI @DCMultan— Azra Zafar (@AzraZafar3) February 17, 2021
ڈی جی اینٹی کرپشن کے نوٹس لیتے ہی محکمہ حرکت میں آیا اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر وٹو نے عذرا ظفر سے رابطہ کیا اور تمام تر معلومات حاصل کیں، پلاٹ کی رجسٹری اور دیگر ضروری دستاویزات حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Respected Citizen,
DG Anti Corruption Punjab Goher Nafees sb has taken notice of your matter and has directed me to enquire the matter and to take strict action against those involved in illegal occupation of property through bogus registered deed.Haider
Director ACE Multan— Haider Abbas (@HaiderA96964097) February 18, 2021
رپورٹ کے مطابق عذرا ظفر کی مہیا کردہ دستاویزات سے ثابت ہوگیا کہ پلاٹ ان کی ملکیت ہے اور اس پر دفتر قائم کرنے والے غیر قانونی طور پر اس پر قابض ہیں جس کے بعد خاتون ٹیچر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا جن میں دیگر ملزمان کےساتھ ایس سی او لینڈر ریکارڈ سینٹر ملتان ندیم لودھی اور رجسٹری برانچ کے جونیئر کلرک ندیم چھٹہ بھی شامل ہیں، جن کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے پلاٹ پر قبضہ کیا۔
پلاٹ شاید واپس مل جاے پر کوئی مجرم جیل نہیں جاے گا۔
پاکستان کا نظام عدل
ُ